تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاگیاہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:46

تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاگیاہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ 30 نومبر تا 4دسمبر تک پولیو مہم جاری رہی، تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاگیاہے ،اس مہم کے تحت 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے دیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے ہدف کے مطابق کام کیا ہے جس میں کورونا سے بچاو ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا،ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اقدامات بھی جاری ہیں،۔راؤ پرویز اخترنے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پو لیو مہم کے دوران سو فیصد اہداف کی تکمیل کو ممکن بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لا ئے گئے اور دورافتادہ پسما ندہ علاقوں سمیت ضلع بھر میں پو لیو مہم کے دوران پا نچ سال تک عمرکے بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کے والدین اورمعزز شہر یوں کے تعاون سے ہی اس موذی مر ض کو ملک سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں