ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ملزمان سے چرس برآمد، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2021 17:46

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ملزمان سے چرس برآمد، مقدمات درج
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ملزمان سے چرس برآمد تفصیلات کے مطابق محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ولی محمد ولد لال محمد ساکن ڈھوک جیون کریم پورہ جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

مظہر حسین SIتھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان 1۔ قدیر اختر ولد محمد اختر ساکن تتروٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 410گرام چرس برآمد کر لی جبکہ 2۔ ملزم رستم حماد ولد عبدالخالق ساکن سیری گھنیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 140گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں