ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت تھانہ صدر میں کرائم میٹنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 17:48

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت تھانہ صدر میں کرائم میٹنگ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑکی زیرصدارت تھانہ صدر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ، میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم، ایس ایچ او تھانہ صدر،انچارج چوکی کالاگجراں اور تھانہ و چوکی میں تعینات تفتیشی افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زیر تفتیش سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں کی جائے ہمارا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تھانوں میں عوام کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں