ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ،قیدیوں کو دی گئی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:20

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ،قیدیوں کو دی گئی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا

دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو کے علاوہ جیل کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انتظامیہ کی طرف ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

کچن ،ہسپتال،نوعمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے اندر تیار ہونیوالے کھانے کو چیک کیا جو کہ معیار اور مقدار کے حوالے سے تسلی بخش بھا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے خواتین کی وارڈ کا بھی دروہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ڈسٹرکٹ جیل میں دی جانیوالی سہولیات پر سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر افسران کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں