ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ،

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 20:46

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن عمران احمر جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونیوالے کانسٹیبل کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم پہنچ گئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن عمران احمر نے آمد پر زخمی کانسٹیبل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ صلاح الدین کو نقد رقم بھی دی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن عمران احمر نے کانسٹیبل کی ہمت اور بہادری پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ ایسے پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سماج میں چھپے جرائم پیشہ افراد کو کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا اور منشیات فروش جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں انہیں معاف نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں