ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ،

شہری کوڑا کرکٹ طے شدہ پوائنٹس پر پھینکیں، راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2021 11:06

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جہلم راؤ پرویز اختر میونسپل کارپوریشن دفتر پہنچے اور تمام برانچوں کا دورہ کیا، اس موقع پر افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے تمام برانچر و دفاتر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا، کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا ،وہاں عوامی مسائل بارے تفصیلات حاصل کیں،

عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر جہلم میں ون ونڈو سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے آن لائن ریکارڈ بارے پڑتال کی اورشہریوں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں بارے پوچھا۔

دفتر میں ایم سی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی، ڈی سی راؤ پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں،

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی راستوں سمیت اندرون شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ڈی سی راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ایم سی و انتظامی افسران کے دفاترعوام کے لئے کھلے ہیں۔       

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں