ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ناقص میٹریل کے استعمال سے گریز کیا جائے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، تین پورہ ڈیم، سپورٹس کمپلیکس جہلم، جم خانہ جہلم، گردوارہ بھائی کرم سنگھ، مسجد افغانہ سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 مارچ 2021 17:55

ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ناقص میٹریل کے استعمال سے گریز کیا جائے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، تین پورہ ڈیم، سپورٹس کمپلیکس جہلم، جم خانہ جہلم، گردوارہ بھائی کرم سنگھ، مسجد افغانہ سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا دورہ کیا، کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان سے آن لائن پورٹل پر بریفنگ حاصل کی، ڈویلپمنٹ اور ماہانہ ریویوکے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے ۔



پراونشل ہائی وے کے 09، پراونشل بلڈنگز کے 08،لوکل گورنمنٹ کا 01، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 09، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ مجوئی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 45 پروجیکٹس،کیونٹی ڈولپمنٹ کے 22سپیشل پیکج کے 17،ایس ڈی جی کے 87منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، ریونیو اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنرز و تمام محکموں کے سربراں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں