گردوارہ سائٹ پر جہلم کے عوام کے لئے کلچر سینٹر بنایا جائے گا،

مسجد افغاناں کے پاس صفائی کے انتظامات میں بہتری لائی جارہی ہے، کمشنر اولپنڈی ڈویژن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 مارچ 2021 17:57

گردوارہ سائٹ پر جہلم کے عوام کے لئے کلچر سینٹر بنایا جائے گا،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے ہمراہ مسجد افغانہ جہلم اور گردوارہ بھائی کرام سنگھ جہلم کی تزئین و آرائش و بحالی کے لئے جاری اقدامات کا تفصیلی دورہ کیا، صفائی ستھرائی سمیت جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور نمائندہ این جی او رنجیت ناگرہ مس رباب نے گردوارہ کی بحالی کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔



انہوں نے بتایا ہے کہ گردوارہ سائٹ کو اصل حالت میں بہال کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں کی حفاظت کرنے ، انکی دیکھ بھال کرنے ، اور انکو اصل حالت میں بھال کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بتایا ہے کہ گردوارہ سائٹ پر جہلم کے عوام کے لئے کلچر سینٹر بنایا جائے گا، جبکہ مسجد افغانہ کی اصل حالت میں بحالی و تزئین آرائش سمیت سائٹ کے باہر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے قبل ازیں تین پورہ ڈیم کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا بعد ازاں انہوں نے جہلم شہر میں سول کلب، سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں