ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا عیدالاضحٰی پر دارلامان، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 12:22

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا عیدالاضحٰی پر دارلامان، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عید جیسے موقع کو اپنے فرائض پر قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے دارلامان اور ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا اور دارلامان میں مقیم خواتین اور جیل اسیران میں عید گفٹس اور مٹھائی تقسیم کی۔ عید اجتماعی خوشیوں کا دن ہے اور معاشرے کی دکھی انسانیت کی دلجوئی کرکے عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ خوشی کے موقع پر ایسے طبقات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں