ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:59

ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ پولیو مہم 20 ستمبر سے لے کر 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے،پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، علماء کرام اور اساتذہ کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی پولیو مہم کے دوران غفلت اور لاپروہی کو کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے گی، پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 191068 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 808موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 126 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گئے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں