ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 24 ستمبر 2021 18:08

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس پر اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ گلی محلوں اور سڑکوں کے کنارے گندگی وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تعفن اور بدبو پیدا نہ ہوسکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں