سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے

ْدفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل دفتر جہلم میں جاری آرائشی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان نے ڈی سی جہلم کو تحصیل دفتر کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کام پر بریفنگ دی ۔ ڈی سی جہلم نے کام کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھنے اور جلد مکمل کرکے عوام کو بہترین جگہ پر سرکاری امور کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں