جہلم ویلی ،ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے رمضان فوڈ ڈرائیو کا پہلا فیز مکمل

منگل 26 مارچ 2024 13:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) جہلم ویلی کی معروف سماجی تنظیم ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے رمضان فوڈ ڈرائیو کا پہلا فیز مکمل۔پہلے فیز میں ضلع جہلم ویلی کی 25 مستحق فیملیز کو دو لاکھ روپے کا راشن دیا گیا۔ جن میں 21 مستحق بیوگان، 2 نابینہ افراد کے خاندان جبکہ 2 معذور افراد کے خاندان شامل تھے۔

پہلے فیز میں مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کیا جس کی بدولت ٹیم ممبرز عجب خان، حسنین حمید اعوان نے تمام مستحقین کو گھر کی دہلیز تک راشن پہنچایا۔ ڈونیشنز اکھٹا کرنے میں طفیل ضیاء چک، انیلہ کنول، اسامہ کلیم چغتائی، شباب اعوان،سید فیصل ہمدانی،اویس اکرم پراچہ، ایمن گیلانی نے اہم کردار ادا کیا۔کسی قسم کے بھی فوٹو سیشن سے گریز کیا گیا تا کہ ہمارے معاشرے کے مستحق طبقہ کی عزت نفس مجروح نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

جہلم ویلی بازار کے قریب گھرانوں نے گودام سے راشن وصول کیا جبکہ لمنیاں، گوجرباندی، چکوٹھی، چنارء، گہل سچیاں، شاریاں کی فیملیز کو گھر کی دہلیز پر راشن پہنچایا گیا۔انشاء اللّٰہ دوسرے فیز کے تحت 50 فیملیز میں مزید راشن تقسیم کیا جائے گا اور پھر 25 فیملیز کو عید فوڈ ڈرائیو ہے تحت راشن دیا جائے گا۔ بانی و صدر اسامہ کلیم چغتائی نے اپنے بیان میں کہا کہآخری دو فیزز کے لیے ڈونیشنز درکار ہیں۔ اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور مستحقین تک رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امداد پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔انشاء اللّٰہ خدمت انسانیت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں