تاجر ہوشیار رہیں ‘ روزانہ کی بنیاد پر سخت سے سخت چیکنگ کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی

منگل 26 مارچ 2024 13:47

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش اور پھل سبزیات کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان اور تحصیلدار امجد علی نے پولیس کے ہمراہ ہٹیاں بالا شہر میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا،اشیا کا معیار اور قیمتوں کو چیک کیا،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے،مہنگا اور غیر معیاری پھل فروخت کرنے پر درجنوں دکانداروں کو موقع پر ہزاروں روپے جرمانے کئی, ازاں بعد اسسٹنٹ کمشنر چکار نے بھی پولیس کے ہمراہ چکار کے مختلف بازاروں میں چیکنگ کی غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لیسٹ دکانوں کے باہر آویزں نہ کرنے کی پاداش میں جرمانے اور وارنیگ بھی جاری کی گئی، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو ھدایات جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر سخت سے سخت چیکنگ کی جائے گی، کوئی بھی دکان دار قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں