اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹرمیونسپل کمیٹی سوہاوہ ذوالفقار احمد کی عید الاضحی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 اگست 2019 15:53

اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹرمیونسپل کمیٹی سوہاوہ ذوالفقار احمد کی عید الاضحی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ
سوہاوہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سوہاوہ ذوالفقار احمد نے عید الاضحی کے موقع پر سوہاوہ شہر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سوہاوہ شہر کو عید قربان کے تین دن صفائی کو یقنی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت عملہ صفائی کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران بھی موجود رہیں گے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ خود کریں گے۔

شہر کے مختلف مقامات پر کولیکشن پوائنٹ بنائے جائیں گے جہاں ہمارے سینٹری ورکرز ہر وقت موجود ہوں گے جو گھروں سے آلائشیں اٹھا کر لائیں گے۔ اس معاملے میں عوامی تعاون بھی درکار ہو گا کہ قربانی کرنے والے افراد خود بھی وہ آلائشیں کولیکشن پوائنٹ تک پہنچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایم سی کی طرف سے پلاسٹک کے بیگ مہیا کیے جائیں گے جن میں جانوروں کی آلائشیں ڈال کر گھر کے باہر رکھنی ہونگی جو ایم سی کے سینٹری ورکرز اٹھا کر لے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے ان کا تعاون درکار ہو گا۔ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ سوہاوہ شہر کو گندگی سے پاک رکھا جائے۔اسی سلسلہ میں ایک کمپلینٹ سیل بنایا گیا ہے جس کا نمبر دے دیا جائے گا اگر عوام کسی بھی جگہ یا گلی میں کوئی گندگی دیکھیں تو اس کی تصویر بنا کر جگہ کی لوکیشن بتائی جائے تو ایم سی کا عملہ ایک گھنٹے کے اندر اندر وہاں سے صفائی کر دی جائے گی اس سلسلہ میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے علماء سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں۔بازاروں میں عید کی وجہ سے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن بھی کیا جا رہا ہے تاکہ بازار میں آنے والے خریداروں خصوصاً خواتین کو مشکلات پیش نہ آئیں۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو آگاہ کیا ہے کہ جلد از جلد تجاوزات ہٹا کر بازاروں کو کھلا کیا جائے بصورت دیگر ایم سی تجاوزات کو خود ہٹائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں