جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرام کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 11:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں عید میلاد النبی ﷺ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

جیل سپریٹنڈنٹ جیل منشا ء سندھو اور دیگر مقررین کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیے گئے ۔ پروگرام کے انعقاد کے لیے جیل کے افسران کے علاوہ قیدیوں نے بھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔ تقریب کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں