شہریوں کی سہولت کی خاطر رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرنا ضروری ہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر نئی سکیموں کو بھی منظور ی کے لیے بھجوا رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 27 مارچ 2024 17:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) شہریوں کی سہولت کی خاطر رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرنا ضروری ہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر نئی سکیموں کو بھی منظور ی کے لیے بھجوا رہے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی حکام کے ساتھ رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں اور نئی سکیموں بارے اجلاس میں کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ تین سال کے دوران شروع کئے گئے منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا اور ان پر بقایا کام اور فنڈز بارے اجلاس کو آگاہ کیا گیا جس پر ڈی سی جہلم نے اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ جس کو منظور ی کے لیے پنجاب حکومت کو بھیجا جائے گا

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں