فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات

ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کواحکامات پر 2ہفتوں میں عملدرآمد کی وارننگ دیدی، ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے،ڈریپ

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 27 مئی 2024 12:30

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی 2024 ) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کواحکامات پر 2ہفتوں میں عملدرآمد کی وارننگ دیدی،ڈریپ کا کہنا ہے کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔ باکسز پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے دوا کی لاگت بھی بڑھ جائے گا۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مطابق اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنے کاعندیہ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں تھیں کہ ڈرگ کنٹرول ونگ، پی ایچ سی اور ڈریپ سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرکے دے۔ سفارشات حتمی منظوری کیلئے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائیں گی۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر اجلاس ہواتھا جس میں ادویات کا بے جا استعمال روکنے کاعندیہ دیا گیا تھا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنے کیلئے ہیلتھ کیئرکمیشن اور ڈریپ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔خواجہ عمران نذیر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک اور نشہ آور ادویات کی فروخت ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں