پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن لاہور چوہدری نسیم زاہد سے ملاقات

اساتذہ لاہور کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیال

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے وفد کی چیئرمین سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں CEO ایجوکیشن لاہور چوہدری نسیم زاہد سے اساتذہ لاہور کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ملاقات کی۔وفد میں رانا لیاقت علی، اسلم گھمن،میاں ارشد، ملک سجاد ، اجمل خان، اللہ رکھا چوہدری، اشفاق یونس، مرزا اختر بیگ، حافظ نذیر گجر و دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں اساتذہ کی ان سروس پرموشن ، کئیر این جی او کی بڑھتی ہوئی مداخلت، NSB کی عدم فراہمی ، اچھی کارکردگی پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی، ایجوکیشن کمپلیکس میںٹیچرز ویٹنگ روم کے قیام ، اساتذہ کی تنخواہوں و الائونسز کے بقایا جات، درجہ چہارم و اساتذہ کی عارضی ڈیوٹیاں ، دپٹی آفیسز کی زبوں حالی، خطرناک عمارات، زیر التواء ریگولرائزیشن و دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کے بعد CEO ایجوکیشن لاہور نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کی ان سروس پرموشن اگلے ماہ تک مکمل کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

NSB کی سابقہ رقم آئندہ ہفتے سکول سربراہان کو منتقل کر دی جائے گی۔ اساتذہ کی حوصلہ افرائی اورویٹنگ روم کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔سکولوں کی تعمیر و مرمت اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے خطیر رقم جلد منظور ہوجائے گی۔ انشاء اللہ اساتذہ لاہور کے دیگر مسائل کا حل جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران تعلیمی اداروں اور تعلیم میں بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے تا کہ غریب عوام کے بچوں کو میعاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں