کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دستیاب تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈپٹی کمشنر

پیر 22 اکتوبر 2018 17:21

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اس سلسلہ میں تمام محکمے ، سول سوسائٹی ، این جی اوز اپنا کردار ادا کریں ، ضلع جہلم میں کلین اینڈ گرین پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جس کے اہداف حاصل کرنے کیلئے محکمانہ اقدامات میں تیزی لائی جائے ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جہلم خالد محمود ٹیپو نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عارف طفیل، وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر، ضلع بھر سے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام تاریخ ساز اقدام ہے جس سے ماحول سازگار ہو گا ،سرسبز پاکستان کے ویژن کو کامیاب بنانے تمام محکمے لاکھوں پودے لگائیں ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لو کل گو ر نمنٹ نے صا ف اور سر سبز پنجاب مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صا ف اور سر سبز مہم کے تین حصے صفا ئی ،انسداد تجا وزات اور شجر کا ری ہیں،حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطا بق آج سے صاف سر سبز پنجا ب مہم کا با قا عدہ آغا ز ضلع جہلم میں کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر خالد محمود ٹیپو نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے اس مہم میں شہری اور دیہی علا قوں میں بلا تفر یق کا م کریں،شہری علا قو ں میں متعلقہ میو نسپل کمیٹی اور دیہی علا قوں میں ضلع کو نسل اور یو نین کو نسل کا عملہ کا م کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری ہے ،شجر کاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس بار ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام محکمے اپنا پنا بھرپور کردار ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے جس کیلئے سول سوسائٹی ، سیاسی سماجی نمائندگان اور دیگر کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے ۔

بعد ازاں شجر کاری اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر خالد محمود ٹیپو نے کی ، واک کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جہلم نے کمپنی باغ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں