جہلم، پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کر لیے ،ملزمان کا قتل کا اعتراف

ہفتہ 15 جون 2019 22:28

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کر لیے ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے اسی طرح ایک دوسرے مقدمہ میں اقدام قتل کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او صدر اے ایس پی حنا منور نے پولیس کانفرنس روم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم،پی آر او ڈی پی او اے ایس آئی ضمیر حسین،ایس ایچ او صدر محمود حسین،ایس آئی ظہیر الدین بابر،ایس آئی طارق محمود کے علاوہ میڈیا کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اے ایس پی نے بتایا کہ محمد آصف سکنہ کوٹلی اللہ یار نے درخواست دی کہ دو نامعلوم افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے بلال ٹاؤن کے قریب مجھے فائر مار کر چلے گئے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ شامل تفتیش شمشاد اسلم سکنہ کھرالہ سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے تمام صور ت حال سے آگاہ کیا کہ آصف کے محمد افضل کی بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے جس کی بنا پر محمد افضل نے اشتعال کی بنا پر محمد آصف کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے میری نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ڈرامائی انداز میں اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں