جہلم سے منشیات کا خاتمہ قمار بازی سے نجات اور ناجائز اسلحہ ختم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 جون 2019 20:16

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) جہلم سے منشیات کا خاتمہ قمار بازی سے نجات اور ناجائز اسلحہ ختم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم نے آج پولیس کانفرنس روم میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او اے ایس پی صدر سرکل حنا منور، ایس ایچ او سٹی عمران بیگ،ایس ایچ او سول لائن اشتیاق ناصر بھی موجد تھے انہوں نے بتایا کہ تھانہ سول لائن کی پولیس نے تین افراد سے 1580 گرام چرس جبکہ تھانہ سٹی نے دو پسٹل 30 بور اور 22 گولیاں جبکہ 225 لیٹر شراب بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے ہیں اسی طرح قمار بازی کے تین اڈووں پر چھاپے مار کر 28 قمار بازوں کو گرفتار کر 337300 روپے نقد 10 موٹر سائیکل 32 موبائل فون برآمد کر کے مقدمات درج کیے ہیں جبکہ یہ عمل جاری رہے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں