ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے عوام کا شعور بیدار کیا جائے جبکہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے سختی سے روکا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 18:57

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے عوام کا شعور بیدار کیا جائے جبکہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے سختی سے روکا جائے ان خیالات کا اظہار ٹریفک پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد علی،انسپکٹر ٹریفک محمد عدنان کے علاوہ دیگر ٹریفک سٹاف موجود تھا ڈی پی او نے کہا عوام کو ٹریفک کے معمول کو بحال کر کے ریلیف دینا آپ کی ذمہ داری ہے جبکہ آپ کا ٹریفک سٹاف چوک شاندار میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے باہمی گفت و شنید میں مصروف ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتی ہے جبکہ موٹر سائیکل رکشہ جات تمام مصروف سڑکوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ تمام ٹریفک سٹاف کو تمام مصروف بازاروں میں پوائنٹ بنا کر وہاں انہیں تعینات کر کے ان کی کارکردگی کو چیک کیا جائے جبکہ میں خود اس کو مانیٹر کروں گا اور اس میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں