جہلم،حکومت پنجاب نے جانوروں کی شناخت کیلئے سراغ رسانی کے نظام کا آغاز کر دیا

بدھ 17 جولائی 2019 19:45

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع میں جانوروں کی شناخت کیلئے سراغ رسانی کے نظام کا آغاز کر دیا ہے اور محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہر ایک جانور کی علیحدہ علیحدہ شناخت کیلئے جامع طریقہ کار مرتب کرنے سمیت معاشی اعتبار سے منافع بخش مقدار میں دودھ اور گوشت دونوں کی پیداوار کے حصول کیلئے ان کی صلاحیت کو یقینی بنانے کی غرض سے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے زرائع نے انکشاف کیا کہ ہر ایک جانور کی پیدائش، نسل اور دیگر متعلقہ معلومات پر مبنی ٹیگنگ کے ذریعے جدید تکنیک کے ساتھ جانوروں کی شناخت کی غرض سے ایک جامع نظام قائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تکنیک جانوروں کی شناخت کے پرانے طریقہ کار کے بر خلاف متعارف کرائی جا رہی ہے جس میں گرم لوہے کے ذریعے نشان لگا کر کان پر مختلف نقوش کے ذریعے ان کی شناخت کی جاتی تھی۔

یہ نظام جانور کی براہ راست سراغ رسانی ، بیماری کے خطرے کی فوری جانکاری دیتا تھا ، بیماریوں کے بڑھنے سے روکنے ، اس کے خاتمہ ، بیماری سے بچائو ، گھریلو تحفظ ، چوری پر قابو پانے ، خوراک کے تحفظ کی یقین دہانی ، مارکیٹ تک رسائی ، قیمت میں اضافے ، نسلی و پیداواری بہتری کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ صارف کے تحفظ ، پراڈکٹ کے معیار کو بڑھانے ، مارکیٹ تک دخول میں معاونت کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں