اے ڈی ایل آر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر لوگوں کو سہولیات بروقت فراہم کریں جبکہ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اگست 2019 17:52

اے ڈی ایل آر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر لوگوں کو سہولیات بروقت فراہم کریں جبکہ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل جہلم میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے مقاصد سے سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تمام اے آر سیز کی آن لائین مونیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود سائلین سے بات چیت کی اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں