کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اگست 2019 17:53

کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا ۔ سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کشمیری بھایئوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد ریاض،یاسر محمود اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے لئے تن ،من ،دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو پوری دنیا میں اجا گر کیا جائے گا ۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں