جہلم ،ڈی سی کی ہدایات،ہیوی ٹریفک کی خلاف ورزی،سیکرٹری آر ٹی اے کی کاروائی

سیکرٹری آر ٹی اے نے روہتاس روڈ پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو ہزاروں روپے جرمانے کیے

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے روہتاس روڈ پر دن کے اوقات کار میں ہیوی ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 17000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے ً یاد رہے کہ یہ ٹرافک کی روانی کے لئے عوام کی فلاح کے لئے مسلسل جان لیوا حادثات اور ٹریفک جام کی عوامی شکایات کے پیش نظر روہتاس روڈ کو بھاری ٹریفک کے لئے صبح سے شام تک پابندی لگائی ہے تا کہ سکول جانے والے بچے اور نوکریوں پر جانے والے عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

ہیوی ٹریفک لنگرپور روٹ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ روہتاس روڈ پر دن کے اوقات کار میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ عوامی حلقوں میں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ہے ۔ اس ضمن میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے ہوئے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے پر موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 45، 76 اور 78 کے تحت سزا دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں