جہلم، زائد نرخوں پر اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:02

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک روز زائد نرخوں پر اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے ،58500 روپے جرمانہ بھی کیا، تفصیلات کے مطابق ا یک ہی روز میں تحصیل جہلم میں 4 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، اسی طرح تحصیل دینہ میں 1، تحصیل سوہاوہ میں 3 جبکہ تحصیل پنددادنخان میں بھی 6دکانداروں کے خلاف مقدامات کا اندراج کیا گیاہے ۔

اس موقع پر 4 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے جائز منافع اور سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کررہے ہیں، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ضلع بھر میں اشیاء سرکاری نرخوں پر ہی فروحت کی جائیں کیوںکہ یہ ریٹ انجمن تاجراں کی مشاورت سے طے کیے جاتے ہیں۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اسی طرح سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں