حکومت پنجاب کی ہدایات پر23 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 نومبر 2019 18:02

حکومت پنجاب کی ہدایات پر23 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی جائے گی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 23 نومبر بروز ہفتہ کودن2:00 بجے ضلع کونسل ہال نزد کچہری چوک تحصیل جہلم میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم، ڈی ایس پیز سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، عوام الناس اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے بروز ہفتہ دن دو بجے تشریف لائیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں