ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر کادورہ، عملے کی حاضریاں چیک کی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:37

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر لِلہ کا اچانک دورہ کیا۔ سینئر میڈیکل آفیسر، وومن میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور اطمنان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا مریضوں کی بیڈ شیٹس وقت کے ساتھ تبدیل کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے مریضوں سے سہولیات کے بارے رائے حاصل کی اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بارے تفصیلات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پولیو ٹیم کی ٹریننگ کی چیکنگ کی اور انہوں نے بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں