ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جنوری 2020 17:22

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری،ملزمان گرفتار،مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری ۔مظہر حسین ایس آئی تھانہ لِلہ جہلم نے دوران گشت ملزم محمد صفدر ولد نور دین سکنہ پیرکھارا شریف تحصیل پنڈدادنخان سے288گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔

(جاری ہے)

عاطف یونس ٹی ایس آئی تھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم دوکاندار رحمن صدیق ولد محمد صدیق سکنہ باغ محلہ جہلم سے135عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

۔انصر اقبال اے ایس آئی تھانہ لِلہ جہلم نے دوران گشت ملزم رحمن ولد اکرم خان سکنہ لِلہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان سے265گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ ارشد محمود اے ایس آئی تھانہ صدر جہلم نے دوران گشت ملزم سمیع اللہ ولد عابد حسین سکنہ فیصل آباد کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے بعداز نتیجہ ڈاکٹر ی مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں