جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کارروبار عروج پر

جمعہ 21 فروری 2020 23:21

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کارروبار عروج پر ،قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ، شہری سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ضلع بھر میں الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبارعروج پر پہنچ چکا ہے ، الیکٹرانکس مصنوعات، موٹرسائیکلیں، جنریٹرز وغیرہ اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبار عروج پرہے ، 55 ہزار روپے والا موٹرسائیکل قسطوں پر 75 ہزار روپے میں فروخت کرکے 20ہزار روپے اضافی سود کے طور پر وصول کیا جارہا ہے۔

ضلع بھر میں قائم الیکٹرانکس مصنوعات کی دکانوں پر ایل سی ڈیز، ایل ای ڈیز، فریج، اے سی، پنکھے، موٹرسائیکلیں، جنریٹرز، موبائل فونز وغیرہ قسطوں پر فروخت کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس طرح موٹرسائیکلوں کی خرید و فروخت کا کارروبار کرنے والے سینکڑوں افراد سود کی آڑ میں شہریوں کو کنگال کرکے انہیں جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سود کا دھند ہ کرنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بااثر افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دیدہ دلیری کے ساتھ سودی کارروبار کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں