عوام کو کرونا سے محفوظ کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن کا جو اجراء کیا گیا تھا اس سے مریض مستفید ہورہے ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈاکٹر حفیظ الرحمان

جمعہ 3 اپریل 2020 23:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) عوام کو کرونا سے محفوظ کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن کا جو اجراء کیا گیا تھا اس سے مریض مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف کنسلٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر تمام ماہر امراض ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیلی میڈیسن موبائل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جن میں ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے پاس مریضوں جن میں عرفان علی ، خرم،فیصل رحمان،صبا ،شہزاد حسن جبکہ ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ سرجن کے پاس محمد جمیل ڈاکٹر اختر نجمی فیملی فزیشن کے پاس متعدد مریضوں کے فون آئے اور ان کی بیماری جان کر انہیں ادویات رکھوا دی گئی جبکہ مریضوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید محدود کیا جائیگا جبکہ ان کو طبی سہولتیں موبائل پر ہی فراہم ہوتی رہے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں