جہلم ۔ تنظیمِ شہری دفاع جہلم کے رضاکاران کو کورونا رضاکار کا نام دے دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2020 18:58

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی طرف سے تنظیمِ شہری دفاع جہلم کے رضاکاران کو کورونا رضاکار کا نام دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی طرف سے تنظیمِ شہری دفاع جہلم کے رضاکاران کو کورونا رضاکار کا نام دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محمد توقیر حیدر سِول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے تنظیمِ شہری دفاع جہلم کے رضاکاران پہلے دن سے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں،لوگوں میں سماجی فاصلہ اپنانے، فیس ماسک اور ہاتھ دہونے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے۔

نیز لوگوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی کروایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں