جہلم،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار

پیر 24 جنوری 2022 22:58

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم وحید اصغر ولد محمد اصغر ساکن ضلع بھمبر آزاد کشمیر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور سنگل بیرل معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذوہیب حسن ولد محبوب احمد ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں