جہلم ،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

منگل 21 جون 2022 00:02

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علی عباس ولد شہزاد حسین ساکن کالا دیو جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد،تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبداللہ خان ولد جان محمد ساکن محلہ محمود آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد،تھانہ للہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد شہباز ولد محمد الطاف ساکن للہ بھروانہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد،تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فہیم اختر ولد محمد اشرف ساکن گگڑ کلاں دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام ہیروئن برآمد،تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ذیشان علی ولد محمد شفیق ساکن محلہ رجی پور ٹاہلیانوالہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 140 گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں