ڈپٹی کمشنر کامران خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 21 جون 2022 00:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر کامران خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ایمرجنسی وارڈ، پرچی کاؤنٹر، ادویات کے سٹاک، او پی ڈی، لیبر روم، ایکسرے روم، میل، فی میل وارڈ اور لیبارٹری کا تفصیلی معائنہ کیا اور آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرزوعملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور ہسپتال میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور محکمہ بلڈنگ کو ہسپتال میں نو تعمیر شدہ ڈاکٹروں کی رہائشی عمارت میں کمی بیشی کو جلد دور کر کہ عمارت کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوڈا ایش فیکٹری آئی سی آئی کمپنی میں ہونے والے واقعہ بارے معلومات حاصل کیں اور سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ جائے وقوعہ کا وزٹ کر کہ معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے کمپنی کا سیفٹی اور سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنڈدادنخان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور عوامی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازں انہوں نے مارکیٹ کا دورہ کر کہ سبسڈائزڈ آٹا سیلز پوائنٹس پر آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں