ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے تمام کلیریکل سٹاف کی جانب سے علامتی ہڑتال اور احتجاج

4 جولائی کو سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنہ اور احتجاج کا اعلان

ہفتہ 25 جون 2022 23:57

ٓٓجہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے تمام کلریکل سٹاف نے علامتی ہڑتال اور احتجاج کا انعقاد کیا جس کے بعدایک میٹینگ منعقد کی گئی جس کی صدارت ایپکا ہیلتھ جہلم باڈی نے کی۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ میں سیکرٹری پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، علی جان خان کے غیر منصفانہ اقدامات جس میں کلریکل سٹاف کی پوسٹیں ختم کرنا اور ان کی جگہ پر این ایم ایس سٹاف پی ایم یو پروگرام کی بھرتی ہے کی بھرپورمذمت کی گئی او ر صوبائی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے ا ور صوبائی قیادت کے احکامات پر عمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

صوبائی قیادت کے احکامات کے مطابق مورخہ 04 جولائی 2022کو سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنہ اور احتجاج میں بھرپور طریقے سے شمولیت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس دوران پورے ضلع کے دفاتر کی تالہ بندی کا بھی اعلان کیا گیا۔ ارباب اختیار سے اپیل کی گئی کہ سیکرٹری پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، علی جان خان کو اس گھناؤنے فعل سے روکا جائے اور ہمارے بچوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں