کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوان نسل میں مثبت سوچ بیدار کی جا سکتی ہے جس سے وہ معاشرے کے ایک اہم شہری کا کردار ادا کر سکتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 نومبر 2019 18:26

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سوہاوہ میں پہلا شہاب الدین غوری ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ گوجرانولہ نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے تعاون اور سوہاوہ کرکٹ کلب کے زیر انتظام پہلا شہاب الدین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نو اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، ڈی پی او جہلم کیپٹن سید حماد عابد،رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال تھے ۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل میں بہتری لانے کے لئے کارآمد ثابت ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی، چوہدری محمد زبیر،عتیق بٹ، شیراز کیانی، نصرت اللہ بخاری و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، اٹک، گجرات، ہری پور کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جسے گوجرنوالہ نے فائنل میں آزاد کشمیر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ نعقد اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو پچاس ہزار نعقد اور ٹرافی۔

انعام دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کے لیے دیگر تحصیلوں میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کیے جائینگے ان۔کا۔کہنا تھا کہ سوہاوہ میں گراؤنڈز کی دستیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جایے گا اور ہارڈ بال کے لیے کھلاڑیوں کو ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کٹس اور سامان مہیا کریں گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں