محکمہ تعمیرات عامہ اور انتظامیہ نے شدید برف باری کے باعث حویلی کہوٹہ کا رابطہ راولپنڈی سے بحال کروادیا

پیر 14 جنوری 2019 16:35

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیزکی ہدایت پر محکمہ تعمیرات عامہ اور انتظامیہ نے شدید برف باری کے باعث حویلی کہوٹہ کا رابطہ راولپنڈی سے بحال کروادیا ہے ۔گزشتہ دو تین دنوں سے حویلی کہوٹہ میں موسم شدید خراب رہا اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

محمود گلی ،لسڈنہ سڑک بھی بند ہو چکی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

گزشتہ روز وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز کی خصوصی ہدایت کے بعد مشینوں نے حویلی تا عباسپور براستہ چڑیکوٹ سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے ۔باقی دو راستوں پر بھی مشینیں برف ہٹا رہی ہیں اور جلد ہی حویلی باغ اور براستہ محمود گلی راولپنڈی کے لیے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا ۔عوام علاقہ حویلی نے وزیر تعمیرات کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں