کہوٹہ پولیس کی کارروائی ،گزشتہ سال قتل کے کیس میں 2اشتہاری ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024 15:00

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرکےگزشتہ سال قتل کے کیس میں 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم نے کاروائی کے دوران راجہ سفیل سکنہ کھدیوٹ قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان محمود عرف بابو اور صداقت عرف پلی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او کہوٹہ کلر سیداں مرزا طاہر سکندر نے ہمراہ ایس ایچ اور کہوٹہ عزیز اسلم نیازی کے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان گزشتہ سال پنجاڑ چوک میں قتل ہونے والے راجہ سفیل قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھے، صداقت حسین اور محمود حسین دونوں عدالتی اشتہاری تھے اور گزشتہ کئی ماہ سے مفرور تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر افسران کی ہدایات کی روشنی میں اور ایس ایچ او کہوٹہ و ایچ آئی یو ٹیم کی مسلسل نگرانی کی صورت میں ہم ان کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں