ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی بارے اجلاس کا انعقاد

رمضان المبارک کے دوران پرائس کمیٹی کی جانب سے جاری لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت

منگل 5 مارچ 2024 18:47

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا میٹنگ میں ایس ایس پی خواجہ امیر الدین اسسٹنٹ کمشنر سرفراز شاد کے علاؤہ مختلف محکمہ جات کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی اس موقع ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن عامہ کو بھال رکھا جائے اور پرائس کمیٹی کی جانب سے جاری لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور زائد منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوران رمضان مبارک ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں رمضان بازار قائم کیا جائے گا جس میں سبزی فروٹ کے علاؤہ اشیاء خوردونوش کے اسٹائلز لگائے جائیں گے جمعہ بازار میں صفائی ستھرائی اور کوڑا اٹھانے کی زمہ داری بلدیہ کی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باہمی رابط کاری و بہترین حکمت عملی سے عوام الناس کو ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگای سے بچایا جائے اور قیمتوں کو ہر صورت اعتدال میں رکھنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حویلی سرفراز شاد نے بریفننگ دی اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ اور سب ڈویژن لیول پر شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے جس میں محکمہ مال کے کلرک موجود ہوں اور عوام الناس کی جانب سے شکایت رجسٹرڈ میں درج کریں گے جن کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع ڈی پی کمشنر نے انجمن تاجران کے نمائندگان کو ہدایت جاری کی کی تمام تاجر حضرات کمیٹی کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کریں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس مقدس مہینے میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور سفید پوش لوگوں کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں