جنرل الیکشن کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کاامن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تحصیل کہوٹہ سمیت ضلع بھر میں فلیگ مارچ

پیر 5 فروری 2024 16:36

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) جنرل الیکشنز 2024 کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تحصیل کہوٹہ سمیت ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا، فلیگ مارچ کی سپر ویژن سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز،ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے کی، سینئر افسران کی قیادت میں حلقہ این اے 51,52,53,54,55,56,57میں الگ الگ فلیگ مارچ کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد الیکشنز 2024 کے پر امن انعقاد کے عزم کا اظہار ہے، الیکشن 2024 کے لئے راولپنڈی پولیس کے 9500 سے زائد افسران سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔\378

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں