پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کی طرف سے دو مختلف تقاریب کا اہتمام

جمعرات 29 فروری 2024 14:09

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کی طرف سے دو مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں خواتین ونگ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اور بعد ازاں ریسٹ ہاؤس پنجاڑ کے پر فضا مقام پر ضلع راولپنڈی کی تمام مرکزی قائدین کی میٹنگ ہوئی جس میں نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا ۔ ضلعی صدر قاضی عمران نے حلف لیا اور اپنے بیان میں نئے اراکین کہوٹہ کو خراج تحسین پیش کیا اور حکمران جماعت کو سکولز کی پرائیوٹائزیشن سے متعلق خبردار کیا۔ تقریب میں سابق صدر پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ راجہ اشراق جنجوعہ کو اساتذہ کی بہترین ترجمانی کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔\378

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں