صوبے کے امن کی خرابی میں بیرونی قوتیں ملوث رہی ہے،صوبائی وزیرداخلہ

بدھ 13 فروری 2019 23:04

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کہاہے صوبے کے امن کی خرابی میں بیرونی قوتیں ملوث رہی ہے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوسیکیورٹی فورسز ودیگرقانون نافذکرنے والے اداروں نے ناکام بنانے کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرکے وطن کی دفاع کی ہے۔ہمیں شہدا پرفخرہے۔انہوں نے نے کہ موجودہ حکومت صوبہ بھرمیں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے شروع کررہی ہے سرکاری آفیسران اپنی جائے تعیناتی پر موجوددگی کویقینی بنائیں اور اپنے محکموں کوفعال بنائیں تعلیم صحت سمیت کسی بھی شعبے میں کوتاہی نا قابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبررساں ادارے آن لائن قلات سیٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ قلات اور خالق آباد کے عوام کو کھبی مایوس نہیں کرینگے علاقے کے عوام نے جس طرح مجھ پراعتماد کا اظہار کیاہے انشااللہ عوام کی امیدوں پر بھرپور طریقے سے اترنے کی کوشش کررہیہیں حلقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں پانی کا بحران شدت اختیارکرچکاہے پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہیہیں انہوں نے کہاکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہماراوژن ہے ترقی کے اس سفر میں عوام ہماراساتھ دے علاقے میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیخشک سالی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھارہیہیں پی ڈی ایم اے کی طرف سے خشک سالی سے متاثرہ 15سوخاندانوں کیلئے سامان قلات روانہ کردی ہے جس کی سروے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں جاری ہے جوکہ متاثرہ خاندانوں میں بہت جلد تقسیم کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت درست سمت میں جارہی ہے اورانشا اللہ حکومت عوام کومایوس نہیں کریگی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں