_ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا دورہ قلات

uمیراحمدیارخان پریس کلب قلات کے صحافیوں کیلئے گرانٹ کااعلان

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

+ قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے دورہ قلات کے موقع پرمیراحمدیارخان پریس کلب قلات کے صحافیوں کیلئے گرانٹ کااعلان کیا تھا۔ڈپٹی کمشنرقلات شیہک بلوچ نے اپنے آفس میں گزشتہ روزپانچ لاکھ روپے کاچیک صحافیوں کے حوالے کردیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمیرایوب مری،حاجی محمدابراہیم بنگلزئی،علی زہری ودیگربھی موجودتھے۔اس موقع پرمیراحمدیارخان پریس کلب قلات کے صحافیوں فیض نیچاری میرغلام حسین شاہوانی ضیا الرحمان مینگل امجدسلامی ودیگرنے پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے پروزیراعلی جام کمال خان وڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں