قلات میں ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ،خاتون سمیت تین افراد زخمی

جمعرات 23 مئی 2019 23:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) قلات میں قومی شاہراہ رودینجو کے مقام پر کار اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے قلات لیویز کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی وٹز کار مخالف سمت سے آنے والی ویگن کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ذکی اللہ ولد خیر محمد موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ حبیب اللہ، سیف اللہ اور مسماة ن شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی قلات لیویز لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سول اسپتال قلات منتقل کردیا گیا طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیاجبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں