قلات ،لینڈ مافیا سرگرم کلی پس شہر میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں قبرستان پر ڈوزر چلا دیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:01

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) قلات میں لینڈ مافیا سرگرم کلی پس شہر میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں قبرستان پر ڈوزر چلا دیا واقع کے بعدقلات انتظامیہ حرکت میں آگئی ملزمان کی تلاش شروع کر دی قلات میں لینڈ مافیانے زمینیں ختم ہو نے پر قبرستان کا رخ کر لیا گزشتہ روز لینڈ مافیانے کلی پس شہر میں واقع قبرستان کورات کی تاریکی میں بلڈوزر کر کے پلاٹس بنارہے تھے جس پر علاقہ مکینوں نے ملزمان کے خلاف انتظامیہ کو درخواست دے جس پر قلات انتظامیہ نے تحصیلداد قلات محمد جان بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کیس کی تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں