قلات میں کیسکو ان ایکشن، بجلی بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) قلات میں کیسکو ان ایکشن، بجلی بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون، کیسکو کا بجلی چوری میں ملوث صارفین اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ایس ڈی او قلات منیر احمد میروانی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کیمطابق ماہ دسمبر میں سب ڈویژن قلات ایس ای سرکل خضدار نثار احمد میمن کی ہدایت پر سب ڈویژن آفیسر منیر احمد میروانی کی سربراہی میں ایل ایس حاجی عبدالوہاب اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ مختلف فیڈرز پر بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے اسی طرح سٹی فیڈرز پر گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقد پر ایس ڈی او قلات منیر احمد میروانی نے خبر رساں ادارے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین اپنا بل بروقت جمع کروائیں اور ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والے افراد کیسکو آفس سے نئے کنکشن کیلئے ایپلائی کرے بصورت دیگر انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں