قلات پولیس کی کارروائی ،ہیوی مشین گن بمعہ 60 زندہ کارتوس بکس اور کارتوس والی چین بر آمد ،ملزم گرفتار

منگل 13 اکتوبر 2020 23:27

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) قلات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیوی مشین گن بمعہ 60 زندہ کارتوس بکس اور کارتوس والی چین بر آمد کر کے ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق قلات ایس ایس پی قلات عبد الحق عمرانی اور قائم مقام ایس پی قلات غلام حسین باجوئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او حبیب اللہ ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تا بڑ توڑ کاروائیاں جاری مورخہ 12اکتوبر کی رات اطلاع ہوئی کہ ایک شخص ہیوی مشین گن چشمہ ایریا قلات سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر رہا ہے اس اطلاع پرعلاقہ کی کارڈن کرکے 12:45بجیرات ملزم کلیم اللہ ولد خیر جان قوم ساسولی سکنہ چشمہ قلات کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک عدد ہیوی مشین گن بمعہ 60 عدد زندہ کارتوس بکس اور کارتوس چین بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی میں بد نام زمانہ منشیات فروش عید محمد ولد دین محمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 15گرام ہیروئن بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا دونوں ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں